میری آج کی مصروفیات

IMG_20211105_214637.jpg

صبح کا وقت

IMG_20211105_214342.jpgIMG_20211103_142645.jpg

السلام وعلیکم دوستو امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے میں آپ کے سامنے آج کی مصروفیات شیئر کرنا چاہتا ہوں میں صبح سویرے 5 بجے اٹھا اور نماز ادا کرنے مسجد میں چلا گیا میں نماز ادا کرنے کے بعد قرآن مجید کی تلاوت کی اور کچھ دیر کے بعد پھر واک کے لیے نکل گیا میں واک کے دوران قبرستان میں پہنچا اور اپنے آباؤ اجداد کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھر میں واک کرنے کے لیے کھیتوں کی طرف چلا گیا کچھ دیر واک کی اور میں گھر کی طرف روانہ ہو گیاجب میں گھر پہنچا تو میں نے کچھ دیر آرام کیا اس کے بعد میں اپنے باغیچہ میں
موجود پھولوں کو پانی دینے چلا گیا وہاں پر میں نے کچھ خوبصورت تتلیوں کو دیکھا اور پھر میں نے ان کی کچھ تصاویر بھی بنائیں جوکہ میں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں اور پھر میں پھولوں کو پانی دینے کے بعد دکان کی طرف روانہ ہو گیا میں نے دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی کرنے میں مصروف ہوگیا صفائی کرنے کے بعد میں نے روزانہ کی طرح کپڑوں کی کٹائی شروع کی

IMG_20211103_142639.jpgIMG_20211103_142630.jpg

دوپہر کا وقت


کٹائی کرنے کے بعد میں سلائی کرنے میں مصروف ہوگیا میں نے 12 بجے تک کپڑوں کی سلائی کی جب میں نے سلائی کا کام مکمل کیا اور اس کے بعد دکان بند کی دی اور گھر چلا آیا کچھ دیر میں کھانا تیار ہوگیا تھا میں پہلے ہاتھ اور منہ دھویا اور پھر میں نے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد میں نے کچھ دیر آرام کیا پھر بیگم نے چائے تیار کی اور مجھے ایک چائے کا دیا میں نے چائے کا کپ پیا اور پھر دوبارہ دوکان کی طرف چلا گیا دکان میرے گھر کے ساتھ ہی ہے اس لیے مجھے زیادہ وقت نہیں لگا

IMG_20211103_142618.jpg

IMG_20211103_142252.jpgIMG_20211103_142213.jpg

شام کا وقت

میں نے شام ہونے سے پہلے اپنا کام ختم کر لیا اور میں نے دوکان بند کر دی اور گھر چلا آیا گھر پہنچ کر میں نے ٹی وی آن کیا اور کرکٹ کا میچ دیکھا اور پھر اپنی کچھ دیر کے بعد کھانا تیار ہو گیا ہم سب نے مل کر کھانا کھایا اور پھر میں ڈائری رپورٹ تیار کرنے میں مصروف ہوگیا جو کہ میں آپ کے سامنے پیش کر دیا ہوں امید ہے کہ آپ کو میری آج کی ڈائری اچھی لگے گی اللہ تعالی آپ سب لوگوں کا حامی و ناصر ہو پاکستان زندہ باد

IMG_20211103_142209.jpgIMG_20211103_142158.jpg


0
0
0.000
0 comments